کینوس میں لاگ ان کرنا
بطور والد یا والدہ کینوس تک رسائی سے پہلے
بطور آبزرور کینوس میں رسائی کے لیے، والدین اور سرپرستان کو لازمی اپنے بچہ/بچی کے استاد/استانی سے سٹوڈنٹ پیرنگ کوڈ کی درخواست کرنی چاہیے۔
وہ والدین اور سرپرستان جو اس وقت پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز میں ملازمت کر رہے ہیں انہیں لازمی طور پر پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز ای میل کے علاوہ پیرنٹ آبزرور اکاؤنٹ سیٹ کرنا ہو گا۔
سٹوڈنٹ پیرنگ کوڈ وصول کرنے بعد
سٹوڈنٹ پیرنگ کوڈ وصول کرنے بعد، والدین اور سرپرستان کو پی ڈبلیو سی ایس کینوس پورٹل پر جا کر کینوس اکاؤنٹ پر سائن اپ کرنے کی ضرورت ہے اور وینڈو کے اوپر دائیں کونے سے "پیرنٹ آف یوزر" منتخب کریں۔
لازمی خانے پر کریں، بشمول سٹوڈنٹ پیرنگ کوڈ جو آپ کو آپ کے بچے/بچی کے استاد/استانی نے فراہم کیا ہے۔
جب آپ بطور آبزرور کینوس میں سائن ان ہو گئے، آپ مزید طلباء کے اکاؤنٹ دیکھنے کے لیے ان کو شامل کر سکتے ہیں۔ کینوس میں، "اکاؤنٹ" کے آئیکن پر کلک کریں جو بائیں طرف نیویگیشن بار میں موجود ہے۔ اس کے بعد، "آبزرونگ" پر کلک کریں۔ یہاں، آپ اپنے بچہ/بچی کو دیکھ سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو مزید بچوں کو شامل کر سکتے ہیں۔
بطور پیرنٹ آبزرور کینوس میں رسائی کیسے حاصل کریں
والدین پی ڈبلیو سی ایس کینوس پورٹل کے ذریعے کینوس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات پی ڈبلیو سی ایس کینوس سائٹ Links to an external site. پر دستیاب ہیں۔
نوٹ: آپ کا اکاؤنٹ سیٹ کرنے کے بعد پیرنٹ کینوس اکاؤنٹ کو چالو ہونے میں 48 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
موبائل ایپ کے ذریعے کینوس تک رسائی
جب آپ کا اکاؤنٹ بن جائے گا تو آپ کینوس تک رسائی کے لیے اپنے ایپل Links to an external site.یا اینڈرائیڈ Links to an external site.پر کینوس سٹوڈنٹ ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ایپ استعمال کرتے ہوئے، والدین پرنس ولیئم کاؤنٹی پیرنٹس لنک منتخب کریں جب "فائنڈ سکول" [سکول تلاش] کرنے کو کہا جائے۔ اگرچہ کینوس پیرنٹ ایپ موجود ہے، کینوس والدین اور سرپرستان سے گزارش کرتا ہے کہ وہ کینوس سٹوڈنٹ ایپ استعمال کریں کیونکہ اس کا ڈیزائن زیادہ بہتر ہے۔