میں کینوس میں اپنی ترجیحی نوٹیفیکیشن کیسے سیٹ کروں؟
جائزہ
کینوس آپ کے مشاہدہ کرنے والے کورسوں کے لیے ڈیفالٹ نوٹیفیکیشن کی ترجیحات خود سیٹ کرتا ہے۔ تاہم، آپ ان ڈیفالٹ سیٹنگ کو اپنی مرضی کی سیٹنگ سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ ترجیحات صرف آپ پر لاگو ہوتی ہیں؛ یہ اس چیز کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی کہ کیسے کورس کی اپ ڈیٹ طالبعلم/طالبہ کو بھیجی جائے جن کا آپ مشاہدہ کر رہے ہیں۔
کینوس نوٹیفیکیشن آپ کے اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں رابطے کے مخصوص طریقوں کے تحت بھیجے جاتے ہیں۔
اپنے نوٹیفیکیشن کی ترجیحات کیسے سیٹ کریں
اپنے کینوس اکاؤنٹ میں سائن ان کریں اور بائیں جانب نیویگیشن بار میں "اکاؤنٹ" کے آئیکن پر کلک کریں۔ اس کے بعد، "نوٹیفیکیشن" پر کلک کریں۔
نوٹیفیکیشن مینو میں اپنے انتخابات کا جائزہ لیں اور اپنی نوٹیفیکیشن کی ترجیحات سیٹ کریں۔
مزید مدد درکار ہے؟
اپنی ترجیحی نوٹیفیکیشن میں تبدیلی سے متعلق مکمل ہدایات کینوس گائیڈ Links to an external site. پر دستیاب ہیں۔